ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کر ایک شخص نے دی جان

اُڈپی : چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کر ایک شخص نے دی جان

Sat, 15 Jan 2022 19:18:02    S.O. News Service

اُڈپی 15/ جنوری (ایس او نیوز) ضلع اُڈپی کے پڈوبیدری کے قریب کنجور میں ایک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کر اپنی جان دے دی ۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا نام راجیش شیٹی (35 سال) ہے ۔سمجھا جاتا ہے کہ اس نے 14 تاریخ کو دیر رات کے وقت یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔  لیکن خود کشی  کے اسباب کے تعلق سے کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے ۔

 پڈوبیدری پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔
 


Share: